مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پاک آرمی کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں، کرم ایجنسی کے عوام کو دہشت گردوں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
گذشتہ روز دارالحکومت میں پارلمنٹ کے سامنے کرم ویلفیر سوسائٹی اور دیگر تنظیموں و سول سوسائٹی کی جانب سے کرم ایجنسی میں دہشت گردوں اور فورسز نما دہشت گردوں کے ہاتھوں جاری مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو ہفتوں سے دہشت گرد مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے خیوص گاﺅں پر بمباری کررہے ہیں اور دہشت گردوں نے خیوص گاﺅں کو آگ لگادی اور چالیس کے قریب بے گناہ اہل تشیع کو زندہ جلا ڈالا جبکہ ملیشیا فورسز اس سارے عمل کو نہ صرف تماشائی بن کے دیکھتی رہیں بلکہ انھوں نے بعض اوقات مکمل طور پر دہشت گردوں کا ساتھ دیا ۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کرم ملیشیا کو پاک افغان بارڈر پر دوبارہ تعینات کیا جائے تاکہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110